قائد اعظمؒ کے پاکستان کو بدعنوان عناصر کی باقیات سے نجات دلا نے کا وقت آ گیا : ڈاکٹر طاہر القادری
اتوار 13 اگست 2017 19:41
(جاری ہے)
یہ کیسی سویلین بالا دستی ہے جس میں وہ اپنے گھر کے افراد کے سوا کسی اور پر اعتماد نہیں کرتے ۔
سلطنت شریفیہ میں دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو لوٹا جا رہا ہے ،کل تک اپنے اقتدار کو ترقی کا سبب قرار دینے والے 28جولائی کے بعد کہہ رہے ہیں 80 فی صد غریب پاکستانیوں کے پاس رہنے کو گھر نہیں اور چھوٹے صوبوں کی بے حالی کی بات کر رہے ہیںوہ یہ بتائیں کہ اقتدار میں تو آپ ہیں مورد الزام کسے ٹھہرا رہے ہیں 28جولائی کے بعد لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ڈبل ہو گیا ،اگر آپ نے لوڈ شیڈنگ ختم کی ہے تو آج عوام شدید حبس میں 16گھنٹے کیوں تڑپ رہے ہیں پارلیمنٹ سے لے کر عدلیہ اور جی ٹی روڈ پر جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کئے گئے ۔ آزادی کنونشن میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین ،چوہدری افضل گجر ،حافظ غلام فرید ،اشتیاق حنیف مغل، فرخ خان،یونس نوشاہی ، امدادحسین شاہ، عمر اعوان ،اصغر ساجد،فرح ناز،آمنہ بتول و دیگر رہنمائوں نے خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نا اہلی کا متفقہ فیصلہ یوم آزادی پر ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے ۔ انشا اللہ اب قوم کو ٹھنڈی ہوائوں کے جھونکے ہی آئیں گے ،سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔شہدا کے ورثاء کی بیٹیاں معزز عدلیہ سے انصاف مانگ رہی ہیں ۔جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ پبلک کر کے ذمہ داروں کے چہروں سے نقاب ہٹایا جائے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک نے استحصالی نظام کے خلاف جانی و مالی قربانیاں دیں ۔قاتل انقلاب کا لفظ منہ سے نکالتے اچھے نہیں لگتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.