پاکستان ہمیں آبائو اجداد کی لازوال قربانیوں کے باعث ملا ہے،کرنل ذوالفقار باجوہ

زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش و جذبہ و ملی یگانگت کے ساتھ مناتی ہیں،دشمن پاکستانی قوم کومذہبی منافرت ،رنگ و نسل کا تعصب پھیلا کر تقسیم کرنے کی سازش میں مصروف ہے،کمانڈنٹ سبی اسکائوٹس

اتوار 13 اگست 2017 19:41

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) کمانڈنٹ سبی اسکائوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سردارزادہ میر حیربیار خان ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیں آبائو اجداد کی لازوال قربانیوں کے باعث ملا ہے،زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش و جذبہ و ملی یگانگت کے ساتھ مناتی ہیں،دشمن پاکستانی قوم کومذہبی منافرت ،رنگ و نسل کا تعصب پھیلا کر تقسیم کرنے کی سازش میں مصروف ہے، سی پیک منصوبہ دشمن کو ایک آنکھ نہیں باہ رہا ہے ،کوئٹہ میں دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی کے ذریعے ہمارئے دلوں سے ملک کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے،پاکستانی قوم کے حوصلے سمندر سے گہرئے اور ہمالیہ سے بلند ہیں،دشمن کی مادر وطن کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے سردار چاکرخان ڈومکی اسٹیڈیم میں یوم آزادی کے مناسبت سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب میں کیا ،قبل ازیں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سردارزادہ میر حیر بیار خان دومکی کی قیادت میں لہڑی سے سبی تک پاکستان زندہ باد ریلی میں شریک ہزاروں افراد ریلی کی شکل میں سبی پہنچے جوسبی کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سردارچاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم پہنچی،اس موقع پر ریلی میں شریک افراد نے پاکستان کے قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے رکھے تھے اور فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ،آزادی جلسہ عام میں ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران، سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن موسیٰ خیل،کرنل وقاص،سابق میونسپل چیئرمین حاجی دائود رند،سردارزادہ دینار خان ڈومکی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید حسن شاہ شمسی،میر بجار خان مغیری،میر دوست محمد مغیری،ارباب قادر بخش ایری،میر مظفر نذر ابڑو،سردار ایوب مری،میر صلاح الدین ڈومکی،وڈیرہ غوث بخش گورگیج،میر محمد جان رند ،میر سیف اللہ ڈومکی ،میر ریاض علی گشکوری سمیت قبائلی عمائدین و معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،آزادی جلسہ عام سے ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران،ڈومکی گروپ کے رہنماء زاہد مشرف،رند گروپ کے رہنماء میر حبیب الرحمن رند،سیدعبدالرزاق شاہ و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،جلسہ عام میں ملی نغموں اور قومی ترانوں سے فضاء گونج اٹھی ،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کے معورض وجود کے لیے ہماری مائوں بہنوں بیٹیوں اور آبائواجداد نے اپنے خون کی قربانیاں دئے کر اس سرزمین کو آزاد کرایا،آزادی حاصل کرنا آسان ہے لیکن آزادی کے تسلسل کو برقرا ر رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے وطن عزیز کے وجود کی سلامتی کی خاطر پاک افواج ،ایف سی اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ہم سبز ہلالی پرچم تلے کھڑئے ہوکر پاک افواج کو یقین دلاتے ہیں کہ دشمن کے خلاف لڑنے والی جنگ میں پاک ا فواج کے شانہ بشانہ بلوچ قوم بھی دشمن کے خلاف محاز مین کھڑی ہوگی انہوںنے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں دہشت گردی کی واردات نے ثابت کردیا ہے کہ ہمارئے دشمن ملک کو ہماری آزادی ایک آنکھ نہیں بھاتی ہے جس نے شروع سے ہی مملکت خدائیداد کے وجود کوتسلیم نہیں کیا ہے جو پاک سرزمین کو غیر مستحکم بنانے کے لیے مکروہ سازشوں میں مصروف ہے جو کبھی مذہبی منافرت پھیلا کر تو کبھی رنگ و نسل کا تعصب پھیلا کر پاکستانی کو تقسیم کرکے اپنے مکروہ عزائم کو تقویت بژنے کی ناکام کوشش کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ملی یگانگت و یکجہتی کے ساتھ دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے لیکن دشمن قوتیں سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے دہشت گردی جیسی ناکام کاروائیاں کرکے ملک کو عدم استحکام پہنچانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :