لندن کے تاریخی گھنٹہ گھربگ بین کو مرمت کے پیش نظر4 سال کیلئے بند کرنےکا اعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 اگست 2017 17:02

لندن کے تاریخی گھنٹہ گھربگ بین کو مرمت کے پیش نظر4 سال کیلئے بند کرنےکا ..
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اگست 2017ء ): لندن کے تاریخی گھنٹہ گھربگ بین کو مرمت کے پیش نظر 4 سال کیلئے بند کرنےکا اعلان کر دیا گیا ہے،بگ بین157سال سےکام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے تاریخی گھنٹہ گھربگ بین کو مرمت کیلئے بند کرنے حکم دے دیا گیا ہے۔ لندن کے بگ بین کو تزئین و آرائش کیلئے21 اگست سے بند کیاجائےگا۔ لندن بگ بین157سال سےکام کر رہا ہے۔ تاہم  دوران مرمت اہم مواقع پر ہی بگ بین کا گھنٹہ بجا کرےگا۔ جبکہ بگ بین کی تزئین و آرائش کا کام 2021 میں مکمل کرلیاجائےگا۔