متحدہ عرب امارات میں پاکستانی نوجوان کو آزادی کے دن اپنے وطن سے دوری کا احساس

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 14 اگست 2017 17:06

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی نوجوان کو آزادی کے دن اپنے وطن سے دوری ..
شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2017ء) متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستانی رہائشیوں نے جشن آزادی خوب جوش و خروش سے منایا ۔تاہم انہوں نے پاکستان میں ہونے والی آتش بازی اور اپنے پیاروں کو بہت یاد کیا اور انہیں اس بات کا شدت سے احساس ہوا کہ وہ اپنے ملک اور اپنے پیاروں سے دور ہیں۔

(جاری ہے)

موداب خان جو کہ پچھلے 15 سال سے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہے ، اسنے اور اسکے خاندان نے متحدہ عرب امارات میں اپنے دوستوں کے ساتھ مل خوب جوش و خروش سے آزادی کا جشن منایا لیکن اس کا کہنا تھا کہ وہ یہ کبھی نہیں بھول سکتی کہ اس وقت پاکستان میں لوگ کس طرح سے آتش بازی کر رہے ہوں گے۔

اسنے مزید کہا کہ وہ اپنے پاکستانی دوستوں کا بہت یاد کر رہی ہے۔ موداب خان نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں ہی اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر پاکستان کا قومی ترانہ گائے گی اور اپنے ملک کی آزادی کے جشن کا منائے گی۔

متعلقہ عنوان :