نوازشریف اورانکے وزراء کے بعد مریم نوازکا بھی اقامہ سامنے آگیا

پیر 14 اگست 2017 23:19

نوازشریف اورانکے وزراء کے بعد مریم نوازکا بھی اقامہ سامنے آگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2017ء) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے اکثر افراد کے پاس اقامہ ہے اور انکے وزراء بھی اقامہ ہولڈر ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نوازشریف کے پاس بھی دبئی کا اقامہ ہے۔ نبیل گبول کا مزید دعوی ہے کہ اقامہ میں مریم نوازشریف نے اپنے آپ کو غیر مسلم خادمہ ظاہر کیا ہے۔ اور وہ بھی کیپیٹل ایف زیڈ ای آف شور کمپنی کا حصہ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :