احمدی نژاد کی خامنہ ای پر کڑی تنقید ، سابق شاہ ایران سے تشبیہ دے دی

منگل 15 اگست 2017 11:00

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے ایرانی سپریم رہ ہنما علی خامنہ ای کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں سابق شاہ ایران سے تشبیہہ دیدی۔

(جاری ہے)

ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جاری وڈیو کلپ میں کہا ہے کہ "ایسا کوئی بھی نہیں ہے جو عوام سے زیادہ بلند مقام رکھتا ہو۔

سرکاری منصب اور عہدے کسی کے باپ کی میراث نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس لیے انقلاب نہیں لے کر آئے تھے کہ ایک خاندان جائے اور دوسرا اس کی جگہ پکڑ کر بیٹھ جائے۔ ان کے اس ٹیوٹ کا اشارہ واضح طور ایران میں حکمرانی کی کنجیوں پر علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے غلبے کی جانب تھا۔ کلپ میں خبردار کیا ہے کہ آئندہ عرصے میں ملک کے اندر اہم پیش رفت سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :