صوبوں میں امن وسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا، فیصلوں پر عملدرآمد کی موثر نگرانی کی جائیگی،ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،
مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران وفاقی اکائیوں میں ریکارڈ ترقیاتی فنڈز تقسیم کئے گئے ہیں، سندھ کے ترقیاتی پیکیج پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا، توانائی کے منصوبوں کے ثمرات سب کے سامنے ہیں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم کاجمہوری اور آمرانہ ادوار میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے حوالے سے ناقدین کو موجودہ چار سالہ اور 1999سے 2008تک کے ترقیاتی منصوبوں کے تقابلی جائزے کا مشورہ ، شرکاء کو کراچی کے دورہ بارے آگاہ کیا
منگل 15 اگست 2017 23:22
(جاری ہے)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ ارکان کو اپنے حالیہ دورہ کراچی کے بارے میں اعتماد میں لیا، وزیراعظم کے اس دورے کے دوران 35ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں 25ارب روپے سندھ اور 5ارب روپے حیدر آباد کیلئے ہوں گے، وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت گورنرسندھ کی معاونت سے جامع ترقیاتی پیکیج پر بروقت عملدرآمد کویقینی بنائے گی، ترقیاتی پیکیج کے تحت کراچی میں ایک نیا ہسپتال اور میڈیکل کالج تعمیر کیا جائے گا، گرین لائن میٹرو کو دیگر علاقوں تک توسیع دی جائے گی، پانی کے منصوبوں کیلئے اضافی وسائل مہیا کئے جائیں گے،کراچی میونسپل کارپوریشن کیلئے 50 نئی آگ بجھانے والی گاڑیاں خریدی جائیں گی، ٹریفک کی مشکلات میں کمی کیلئے پلوں اور انڈر پاسز کی تعمیر ہو گی، اسی طرح ایک یونیورسٹی اور ایک میڈیکل کالج حیدر آباد میں تعمیر کیا جائے گا، یہ فنڈز حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کے ذریعے استعمال کئے جائیں گے، تمام صنعتی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان منصوبوں کو تخمینہ کے مطابق شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اکائیوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز تقسیم کئے گئے ہیں، وزیراعظم نے دورہ کراچی کے دوران امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس اوراسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے کئے گئے فیصلوں کے بارے میں بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت کو کہا گیا ہے کہ صوبے بالخصوص کراچی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اپنا موثر کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کابینہ کو یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ صوبے میں امن وسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔ سرکاری بیان کے مطابق کابینہ نے اس دورے کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے توانائی اور مواصلات کے منصوبوں کے بارے میں بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا اور اس حوالے سے واپڈا اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ حالیہ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ان ترقیاتی کاموں اور توانائی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات سے عوامی مشکلات میں خاطر خواہ کمی ہو گی، متعدد منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔ انہوں نے جمہوری اور آمرانہ ادوار کی ترقی کا تقابلی جائزہ پیش کرنے والے ناقدین کو 2013سے اب تک کے معاشی و ترقیاتی ثمرات اور 1999سے 2008تک کی ترقی سے جائزہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.