پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء) : پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا کہ تین سال گزر جانے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین انصاف کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر علی نجفی کے عدالتی کمیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ کمیشن کی رپورٹ آج تک منظر عام پر نہیں لائی گئی۔ رپورٹ کے لیک حصے کے مطابق کارروائی کے احکامات پنجاب حکومت نے دئے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 17 جون 2014ء کو کہا تھا کہ اگر وہ ذمہ دار ہوئے تو خود مستعفی ہو جائیں گے ۔خط میں عندلیب عباس نے جسٹس باقر کی رپورٹ کی تفصیلات فراہم کرن طلب کی ہیں۔