نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیداران و کارکنان کا ’’آزادی ٹرین‘‘ دیکھنے کیلئے لاہور ریلوے اسٹیشن کا دورہ
ہماری قومی تاریخ و ثقافت کو اجاگر کرتی ’’آزادی ٹرین‘‘ نے جشن آزادی کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیئے، شاہد رشید
بدھ 16 اگست 2017 21:14
(جاری ہے)
پاکستان کی ثقافت اور تہذیب و تمدن کو ظاہر کرتی یہ خصوصی ٹرین حصول آزادی کی خاطر قربانیاں دینے والوں کے ساتھ ساتھ اس آزادی کی حفاظت اور بقا ء کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتی نظر آتی ہے۔
آزادی ٹرین میں پاک فوج کے شعبہٴ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے تعاون سے تیار کردہ خصوصی بوگی میں موجود شہداء کی تصاویر دیکھ کر نئی نسل میں ان کے بارے میں احترام کے جذبات بیدار اور ان کی خدمات سے آگہی ہوتی ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ آزادی ٹرین ملک کے کونے کونے تک امن‘ محبت اور اتحاد کا پیغام پہنچائے گی۔ اس ٹرین کو چلانے کا مقصد پورے پاکستان کو یکجا کرنا ہے اور یہ ٹرین تمام پاکستانیوں کو بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔ آزادی ٹرین جہاں عوام کے درمیان جذبہ حب الوطنی اجاگر کرے گی وہیں پاکستان کی تحریک آزادی کی جدوجہد کے مختلف پہلوئوں اور ملکی تہذیب و ثقافت کو بھی نمایاں کرنے میں ممدومعاون ثابت ہوگی۔ میری تجویز ہے کہ اس’’آزادی ٹرین‘‘ کو ملک کے تمام علاقوں میں لیجایا جائے۔ لاہور ریلوے سٹیشن پہنچنے پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے ،لاہور سفیان ڈوگر اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پاکستان ریلوے نجم ولی خان ودیگر حکام نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ریلوے اسٹیشن پر ہزاروں افراد ثقافتی فلوٹ اور خوبصورت فن پارے دیکھنے آرہے ہیں جن میں تحریک پاکستان‘ مسلح افواج کی قربانیوں‘ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی اور ملک کے مختلف حصوں کی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.