کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم سرما کی سبزیوں کے بیجوںکے پیکٹوں کی تیاری کا کام شروع کردیاگیاہے، زرعی ما ہرین

جمعرات 17 اگست 2017 14:29

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم سرما کی سبزیوں مولی ، گاجر، شلجم، پالک ،ٹماٹر ، مرچ، دھنیا ،سلاداورمیتھی کے بیجوںکے پیکٹوں کی تیاری کا کام شروع کردیاگیاہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے گھریلو پیمانے پر صاف ستھری سبزیو ں کی پیداوار بڑھانے اور سستی سبزیوں کی فراہمی کے منصوبہ کے تحت موسم سرما کی مذکورہ سبزیوں کے زیادہ سے زیادہ پیکٹ تیار کئے جائیں گے جنہیں محکمہ زراعت کا توسیعی شعبہ اگست سے اکتوبرتک 50 روپے کے سبسڈائیزڈ نرخوں پر پنجاب کے تمام اضلاع میں شہری ودیہی عوام کو فروخت کے لیے خصوصی مراکزکے ذریعے فراہم کرے گا۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ذرائع نے بتایا کہ اس منصوبہ کا مقصد آلودگی سے پاک سبزیوں کا حصول اور گھریلو بجٹ پر دبائو کم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کے لیے عموماً 1سی5مرلہ جگہ درکار ہوتی ہے اور ایک اوسط درجے کے خاندان کی سبزیوں کی ضروریات پورا کرنے کے لیے 3مرلہ جگہ کافی ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر گھر وں میں زمین موجود نہ ہوتو اس مقصد کے لیے مٹی کے بنے ہوئے گملے، پلاسٹک کے ٹب، ٹوکریاں، لکڑیوں کے کریٹ ، پلاسٹک شاپر ، کھاد والے تھیلے ، پلاسٹک اور لوہے کے ڈرم اور پرانے ٹائر زاستعمال کئے جاسکتے ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ ان کنٹینرز کو مٹی، گلی سٹری گوبر کی کھاد اور بھل کی یکساں مقدار والے آمیزہ سے بھر لیا جائے ۔ انہوں نے گھریلو پیمانے پر سبزیاں کاشت کرنے والوں کو سفارش کی کہ وہ سبزیوں کی دیرپا فراہمی کے لیے ان کی بوائی دس ، دس دن کے وقفہ سے کریں اوربوائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ بیج مناسب گہرائی تک کاشت کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ چھوٹے پلاٹوں میںمرچ ، ٹماٹر، مولی ، گاجر ، شلجم، میتھی ، پالک اور دھنیا کو کھیلیوںپر کاشت کریں جبکہ مختلف کنٹینرز میں سبزیوں کی کاشت کی صورت میں اس بات کا خیال رکھیں کہ ان میں نمی سوکھنے نہ پائے اور نہ ہی بہت زیادہ پانی جمع ہونیز کنٹینرز میں اگائی گئی سبزیوں کو گھر میں دیواروں سے کم ازکم 1فٹ دور ایسی جگہ پر رکھیں جہاں کم ازکم 6سی8گھنٹے دھوپ لگے ۔

انہوںنے کہاکہ گھریلو پیمانے پر کنٹینرز میںکاشتہ سبزیوں کی روزانہ 15سے 20 منٹ جبکہ 3 سے 5 مرلہ زمین پرکاشتہ سبزیوں کی 30 سی45 منٹ کی دیکھ بھال سے بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :