(ن) لیگ سے ہاتھ ملانیوالی جماعت عوامی حمایت سے ہاتھ دھوبیٹھے گی ‘چوہدری محمدسرور

آرٹیکل62اور 63کا خاتمہ جمہو ریت اور عوامی دشمنی ہوگی جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا‘پارٹی وفود سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 16:23

(ن) لیگ سے ہاتھ ملانیوالی جماعت عوامی حمایت سے ہاتھ دھوبیٹھے گی ‘چوہدری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء)تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گورنر چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ (ن) لیگ سے ہاتھ ملانیوالی جماعت عوامی حمایت سے ہاتھ دھوبیٹھے گی ،آرٹیکل62اور 63کا خاتمہ جمہو ریت اور عوامی دشمنی ہوگی جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا اور اسکے خلاف پار لیمنٹ اور سڑکوں سمیت ہر فورم پر احتجاج کر یںگے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرورنے کہا کہ کر پشن اور لوٹ کی وجہ سے (ن) لیگ کی سیاست ختم ہو چکی ہے اس لیے اب جو بھی جماعت (ن) لیگ سے ہاتھ ملائے گی قوم اس کو بھی حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مارمیں برابر کی شر یک سمجھے گی اور ایسی کر نیوالی سیاسی جماعت کو بھی عوام مسترد کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن اور لوٹ مارنے پاکستان کو تباہی بربادی ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا اس لیے وقت آچکا ہے کہ اس ملک سے کر پشن اور لوٹ کر نیوالوں کو ہمیشہ کیلئے سیاست اور اقتدارکے ایوانوں سے باہر نکال دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک وقوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں سیاسی مخالفین کو ہر محاذپربھر پور جواب دیا جائیگا ۔