حکومت نے پولیو کے خاتمے کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قوی امید ہے پاکستان سے اس مرض کا جلد خاتمہ ہوجائے گا،
صدر مملکت ممنون حسین کی روٹری فائونڈیشن کے سربراہ کلیان بینر جی سے بات چیت
جمعرات 17 اگست 2017 16:30
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ پولیو کے پھیلاؤ کا ایک بڑا سبب عسکریت پسندی تھی جس پر بڑی حد تک قابو پایا جا چکا ہے، اس کے نتیجے میں توقع ہے کہ ملک سے اس مرض کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے یکسو ہے اور اس کے خاتمے کے لئے بھرپور محنت کررہی ہے جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے امراض کے پھیلاؤ کا ایک سبب ناخواندگی اور حفظان صحت کے اصولوں سے ناواقفیت بھی ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت ایک جامع منصوبے پر کام کررہی ہے جس کے تحت پرائمری تعلیم مکمل طور پر خواتین کے سپرد کردی جائے گی جس سے خواتین کی شرح خواندگی میں اضافے کے علاوہ صحت کے بارے میں بھی شعور بیدار ہوگا اور معاشرے سے متعدی امراض کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر روٹری فائونڈیشن کے سربراہ کلیان بینر جی نے پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں اپنی کوششوں سے صدر مملکت کو آگاہ کیا اور کہا کہ انسداد پولیو کے سلسلے میں فائونڈیشن حکومت پاکستان سے تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے پولیو کے خلاف کامیاب مہم کے سلسلے میں وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر سارا رضا فاروق کی خدمات کی بھی تعریف کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.