نواز شریف فوج نہیں عدالتوں کے خلاف باتیں کررہے
ہیں،چوہدری شجاعت حسین سابق وزیراعظم لوگوں کو عدالتی فیصلہ نہ ماننے کی تلقین کررہے ہیں ،مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو ملانے کی کوشش کرر ہے ہیں،18ویں ترمیم کے ذریعہ تعلیم کا شعبہ صوبوں کے حوالے کرکے تعلیم کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے،میڈیا سے گفتگو
جمعرات 17 اگست 2017 18:31
(جاری ہے)
چوہدری شجاعت حسین کی کوششوں سے ملک کو بحران سے نجات مل سکتی ہے ۔
نسرین جلیل سے ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے ایم اے جلیل کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوںنے کہا کہ ایم اے جلیل نے اپنی زندگی میں بھرپور سیاسی کردار ادا کیا ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف فوج نہیں عدالتوں کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔ ، نوازشریف عدالتوں کے خلاف جارہے ہیں ،سابق وزیراعظم لوگوں کوعدالتی فیصلہ نہ ماننے کی تلقین کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ 18ویں ترمیم کے ذریعہ تعلیم کا شعبہ صوبوں کے حوالے کرکے تعلیم کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے ۔آئین میں اگر ترمیم کرنی ہے تو پہلے شعبہ تعلیم کے حوالے سے ترمیم کرکے اس کو دوبارہ وفاق کے حوالے کیا جائے ۔آرٹیکل 62-63میں ترمیم بعد کی بات ہے ۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو ملانے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔مسلم لیگی گروپوں کو متحد کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی جانی چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک میں نیشنل ڈائیلاگ ہونا چاہیے ۔یہ ڈائیلاگ 2018سے پہلے اور بعد میں بھی ہوسکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ وہ جنرل ضیاالحق اور ان کے صاحبزادے کی بہت عزت کرتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.