اسپین میں دہشتگرد حملہ، دوافراد ہلاک اورمتعدد زخمی،میٹروٹرین اسٹیشنز بند کردیے گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 اگست 2017 20:51

اسپین میں دہشتگرد حملہ، دوافراد ہلاک اورمتعدد زخمی،میٹروٹرین اسٹیشنز ..
میڈرڈ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2017ء ) : اسپین میں وین راہ گیروں پرچڑھ گئی،جس کے نتیجہ میں 2افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں وین راہ گیروں پر چڑھنے کے نتیجہ میں 2افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی اور ریسکیو ٹیمیں  فوری بعد جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے حادثہ کی نوعیت جاننے کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ واقعہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور بگھڈر مچ گئی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر واقعہ کے بعد سٹی سینٹرسے قریب میٹرو اورٹرین اسٹیشنز بند کر دیے گئے ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق وین راہ گیروں پر چڑھائے جانے کا واقعہ دہشتگردی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسپین کے شہر بارسلونا میں دہشتگردوں نے وین راہ گیر سیاحوں پر چڑھا دی۔ جس کے نتیجہ میں 2افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشتگردوں نے کچھ لوگوں کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :