گورنر سٹیٹ بینک کا پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کا دورہ
نوٹوں کی مقدار، طباعت کے وقت اور معیار اور رسد کا تعین کرنا ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک
جمعرات 17 اگست 2017 23:39
(جاری ہے)
بینک نوٹوں کی تیاری اور اجرا کے عمل پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی خاطر اسٹیٹ بینک نے ضروری سمجھا کہ پی ایس پی سی کی نوٹوں اور پرائز بانڈز کی طباعت کی ذمہ داری لی جائے۔
یہ عمل عالمی اور علاقائی رجحانات کے مطابق تھا کیونکہ فرانس، ترکی، اٹلی، آسٹریلیا، بھارت اور دیگر کئی ملکوں کے مرکزی بینکوں کے پاس نوٹوں کی طباعت کی اپنی سہولتیں موجود ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ ملک میں پھیلتی ہوئی معیشت کی بنا پر زیر گردش نوٹوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور بچت کی نئی اسکیموں کے اجرا کے پیشِ نظر آنے والے برسوں میں پی ایس پی سی کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ ان تمام ذمہ داریوں سے بطریقِ احسن عہدہ برآ ہونے کے لیے ہمیں اسٹیٹ بینک کے فنانس ڈپارٹمنٹ، ایس بی پی بی ایس سی اور پی ایس پی سی کے باہمی تعاون سے نوٹوں کی مقدار، طباعت کے وقت اور معیار اور رسد کا تعین کرنا ہوگا۔ ان مقاصِد کے حصول کے لیے ہمیں قلیل و طویل مدت منصوبہ بندی کرنی ہوگی اور اہداف مقرر کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کسی بھی ادارے کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ اسی کی اہلیت اور استعداد ادارے کی ترقی کی رفتار کا تعین کرتی ہے ۔ پی ایس پی سی کی موجودہ افرادی قوت کا جائزہ لے کر اس کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تربیت کا بندوبست کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ادارے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر نئے ٹیلنٹ کی بھرتی کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید تقاضوں سے مراد نئی ٹیکنالوجی کا حصول اور تحقیق و ترقی کے شعبے کو مضبوط بنانا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی نہ صرف فرائض کی بجاآوری میں سہولت پیدا کرتی ہے بلکہ موثر کارکردگی کے لیے بھی ضروری ہے۔ ہمیں سسٹم کا جائزہ لے کر اسے اپ گریڈ کرنا ہوگا۔ادارے کی طباعت کی استعداد کوبڑھانے اور نوٹوں کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید پرنٹنگ مشینری کی ضرورت ہوگی۔ اس کے علاوہ پی ایس پی سی کو اسٹیٹ بینک کی بینکنگ سروسز کارپوریشن اور فنانس ڈپارٹمنٹ سے ملکر تحقیق و ترقی کے شعبے کو بھی مضبوط کرنا ہوگا۔ ڈپٹی گورنرز ریاض ریاض الدین اور جمیل احمد اور دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس پی سی ہارون رشید اور دیگر سینئر افسران نے گورنر کا استقبال کیاجبکہ ایم ڈی نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ کمپنی ایم مصباح تنیو، ایم ڈی سکپا انکس پاکستان (پرائیویٹ)لمیٹڈ آصف اکرام اور رکن پی ایس پی سی بورڈ ایم تنویر بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.