ٹیکسٹائل کے شعبے میں 42 لاکھ ورکرز کے بیروزگار ہونے کا انکشاف
شعبے کو درپیش مسائل سے مزدور طبقہ براہ راست متاثر ہوا، بجلی اور گیس کی بلندقیمتیں شعبے کی زبوں حالی کی وجہ قرار
جمعہ 18 اگست 2017 12:05
(جاری ہے)
اس سلسلے میں پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کا یہی موقف ہے کہ ہمارے مد مقابل ممالک میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو حکومت کی جانب سے مختلف قسم کی مراعات دی جا رہی ہیں اور ان ممالک میں بجلی اور گیس کی قیمتیں پاکستان سے کافی حد تک کم ہیں جس کے باعث ہماری ٹیکسٹائل انڈسٹری دیگر ممالک کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتی۔
اسی لیے پاکستان میں متعدد ٹیکسٹائل یونٹس گزشتہ چند سال کے دوران بند کیے گئے ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایسی صورت حال کے باعث پاکستان کے ٹیکسٹائل کی صنعت سے منسلک مزدوروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ چند سال کے دوران ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ 42لاکھ سے زائد افراد بیروزگار ہوئے ہیں تاہم اس وقت ٹیکسٹائل سیکٹر میں 5کروڑ 74لاکھ سے زائد مجموعی لیبر فورس کام کررہی ہے جس میں سے مینوفیکچرنگ میں 88لاکھ افراد کام کر رہے ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں 35لاکھ لو گ کام کر رہے ہیں جب کہ 1کروڑ 41لاکھ لوگ بلاواسطہ بر سر روزگار ہیں تاہم اگر پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلقہ بے روزگاری کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ چند سال کے دوران 30فیصد تک ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلقہ افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سلسلے میں وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.