مہران یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کی نئی باڈی بلا مقابلہ کامیاب

جمعہ 18 اگست 2017 19:11

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) مہران یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کی نئی باڈی بلا مقابلہ کامیاب ہو گئی ہے نئے منتخب باڈی کے عہدیداروں میں فواد احمد لاشاری صدر، منیر احمد راجپر نائب صدر ، لچھمن داس سوٹہڑ جنرل سیکرٹری، غلام مصطفی بلوچ جوائنٹ سیکرٹری، محمدصالح عمرانی فنانس سیکرٹری، دانش ٹالپر سوشل سیکرٹری ، ذیشان علی مگسی انفرمیشن سیکرٹری کے عہدوں پر کامیاب قرار دیئے گئے ہیں عبدالجلیل خان اور غلام محی الدین کنبر کی سربراہی میں قائم کی گئی الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب قرار دیئے گئے امیدواروں کی لسٹ جاری کی گئی ہے ، جس میں ایگزیکٹو کونسل کے پانچ ممبر بھی شامل ہیں بتایا گیا ہے کہ میوو کے آئین کے مطابق کامیاب امیدواروں کی باڈی کی مدت ایک سال ہوگی۔