ٹرانس پشاور بورڈ نے پشاور میں شہری ٹرانسپورٹ کے مستقبل کوبہتر بنانے کیلئے سینئر مینجمنٹ ٹیم کی تقرری کردی
جمعہ 18 اگست 2017 19:41
(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ایک کھلا اور شفاف عمل تھا جو اندرون اور بیرون ملک درخواست گزاروں کے لئے بھی پرکشش تھا۔
خوش قسمتی سے ہم نے تین سینئر ترین اسامیاں ایسے درخواست گزاروں سے پر کی ہیں جو اس شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ہمیں اعتماد ہے کہ ان کی مہارت،ٹرانس پشاور کو پاکستان کی بہترین اربن ٹرانسپورٹ مینجمنٹ کمنپیوں میں سے ایک بنا دے گی۔انہوں نے بتایا کہ الطاف درانی نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کی پوسٹ کا چارج سنبھالا ہے انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے گریجویشن اور نیو برنسوک(کینڈا) کی یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں ماسٹرز کیا ہے ۔ کینڈا کے شہر کلجری کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں بطور کوآرڈینیٹر کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں وہ اس شعبے میں سینئر مینجمنٹ میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔اس موقع پر الطاف درانی نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی،اس شہر میں ایک منفرد ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کے لئے تفصیلی سوچ بچار کے بعد تیار کیاگیا پروگرام ہے۔مجھے خوشی ہے کہ کینڈا سے بیس برس سے زائد کے تجربے کو بروئے کار لا کر پشاور کے شہریوں کے لئے ایک فرسٹ کلاس ٹرانسپورٹ سروس کو یقینی بنانے کا موقع ملا ہے۔فیاض خان نے بھی اونٹاریو کنیڈا کی یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ البرٹا کینڈا میں کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں جبکہ وہ موجودہ پوسٹ پر تعیناتی سے پہلے قطر میں ایک انٹر نیشنل کمپنی کے ریزیڈنٹ انجینئر کی حیثیت سے بھی کام کرتے رہے ہیں۔عمران خان بھی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے گریجویٹ ہیں ۔انہوں نے اربن پلاننگ اینڈ ٹرانسپورٹ سسٹم میں اپنی ماسٹر ڈگری کوریا کی ہین یانگ یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔انہوں نے لاہور، اسلام آباد اور ملتان میں بی آر ٹی سسٹم کی ترقی اور فروغ پر کام کیاہے جبکہ وہ یہاں تعیناتی سے پہلے لاہور اورنج لائن پراجیکٹ پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے فیاض خان اور عمران خان نے کہا کہ ’’بی آر ٹی پشاور‘‘ ایک منفرد اہمیت کا حامل پروگرام ہے جو نہ صرف فرسٹ کلاس سفر کی سہولت فراہم کر سکتا ہے بلکہ انفرا سٹرکچر کی بہتری کے باعث تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے ذریعے شہر کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے میں بھی معاون و مدد گار ثابت ہوگا اور اس جدید اور ولولہ انگیز پراجیکٹ کا شروع سے حصہ ہونا ہمارے لئے اعزاز ہے اس سے ہمیں پشاور کے شہریوں کے لئے ایک عالمی معیار کا ٹرانسپورٹ سسٹم قائم کرنے اور فروغ دینے کے لئے اپنے تجربات کو بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.