اداروں سے تصادم نہیں چاہتے ،تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کریں ،ماروی میمن

ن )لیگ اپنے آئینی اختیارات کا ہر صورت میں تحفظ کریگی،سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہی کام کیا ہے پیپلز پارٹی اپنی سیاست کرے، ماردھاڑ یا انتشار کی سیاست مسلم لیگ (ن) کا کلچر نہیں ہے ،لیار ی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 19 اگست 2017 18:42

اداروں سے تصادم نہیں چاہتے ،تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن اور وزیرمملکت ماروی میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اداروں سے تصادم نہیں چاہتی ہے تاہم اداروں کو بھی اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے ۔ن لیگ اپنے آئینی اختیارات کا ہر صورت میں تحفظ کرے گی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہی کام کیا ہے ۔

پیپلز پارٹی اپنی سیاست کرے۔ماردھاڑ یا انتشار کی سیاست مسلم لیگ (ن) کا کلچر نہیں ہے ۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسعت دی جارہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے ہفتہ کو لیاری میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ماروی میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی دھڑا نہیں بن رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

(ن )لیگ سیاسی جماعت ہے اس میں اپنی الگ رائے رکھنا ایک الگ بات ہے ۔اپوزیشن جماعتیں سمجھتی ہیں کہ وہ حکومتی پارٹی کو دھڑوں میں تقسیم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی تو یہ انکا خواب ہے ۔پارٹی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو اپنی قیادت اور وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد ہے ۔انہوںنے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک مرتبہ مسلم لیگ کو متحد کرنے کے نام پر میدان میں آگئے ہیں ۔

ان کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ مسلم لیگ (ن) ٹوٹنے والی جماعت نہیں ہے ۔چوہدری شجاعت حسین بری ناکام ہوں گے ان کے پاس کوئی ووٹ بینک نہیں ہے ۔ماروی میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اداروں سے تصادم نہیں چاہتی ہے ۔ ہماری سیاست مار ڈھار یا ٹوڑ پھوڑ کی سیاست نہیں ہے ۔تمام اداروں کو اپنے دائرے کار رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔اداروں کا جو آئینی کام ہے وہ اسی کو انجام دیں ۔

(ن) لیگ کسی کے ساتھ متصادم نہیں ہوگی لیکن اپنے آئینی اختیارات کا ضرور تحفظ کرے گی ۔انہوںنے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے آئینی دائرے کار میں رہتے ہوئے ہی کام کیا ہے ۔اسپیکر صاحب نے جو بہتر سمجھا ہوگا وہ کیا ہے ۔ہماری پالیسی ہے کہ ہم اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کریں ۔ماری میمن نے کہا کہ نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کے حوالے سے میاں نواز شریف کا فیصلہ پہلے ہی عوام کے سامنے تھا اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے ۔

ہم سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی ہوئی ہے ۔اس درخواست کا فیصلہ آنے سابق وزیراعظم نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ۔وزیر مملکت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ میں شیخ رشید احمد کی باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی ہوں ۔انہوںنے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعہ ملک بھر کی غریب خواتین کی مالی مدد کی جارہی ہے ۔اس پروگرام کو مزید وسعت دی جارہی ہے ۔