پرائمری کے نصاب سے اسلام،پاکستان اور قومی ہیروزکے متعلق مضامین نکالناقابل مذمت ہے‘ جماعت اسلامی پنجاب
ایک سازش کے تحت قوم کے معماروں کو دین اسلام سے دور کیاجارہا ہے، دشمن ہماری نوجوان نسل کونشانہ بناکر اپنے گھنائونے عزائم کی تکمیل چاہتا ہے‘ امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد
ہفتہ 19 اگست 2017 19:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ چھوٹے بچوں کے نصاب تعلیم میں امریکی ہیروز کاتذکرہ تشویش ناک امر ہے۔
ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت معصوم بچوں کی ذہن سازی کرکے انہیں دین اسلام سے دور اور وطن کے حقیقی جانثاروں کے کارناموں کو پوشیدہ رکھ کر غلط تربیت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جماعت اسلامی مستقبل کے معماروں کی کمزور بنیادوں پر نشوونما،ذہن سازی اور کردار سازی کے خلاف ہونے والی سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دے گی۔میاں مقصود احمد نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے اس ناقابل معافی کارنامے پر سخت ایکشن لے۔محض سطحی لیول کی محکمہ کارروائی نہیں ہونی چاہئے،اس مذموم سازش کے پیچھے چھپے عناصر کوجلد بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔پاکستان اسلامی جمہوری ریاست ہے جو قومی نظریے اور کلمہ طیبہ کے نام پر وجودمیں آئی۔مختلف حیلوں بہانوں سے دشمن ہماری نسل کو نشانہ بناکراپنے گھنائونے عزائم کی تکمیل چاہتاہے۔اس کا راستہ روکنے کے لیے اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے ملک وقوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔نصاب کی تبدیلی کسی بھی صورت میںقابل قبول نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.