اٹک : بور ڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن راولپنڈی نے جماعت نہم کے سا لا نہ امتحان کے نتا ئج کا اعلان کر دیا

ہفتہ 19 اگست 2017 23:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) بور ڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن راولپنڈی نے پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئر مین (پی بی سی سی )کی طرف سے مقررہ کر دہ شیڈول کے مطابق جماعت نہم کے سا لا نہ امتحان کے نتا ئج کا اعلان کر دیا ہے چیئر مین بورڈ ڈاکٹر محمد ظریف کے مطابق 124341امیدواروں نے داخلہ بھیجوا یا جن میں سے 122417 امیدوار شامل ہو ئے ان میں سے 68126امیدواران کا میاب ہو ئے اس طرح کا میابی کا تنا سب 55.

(جاری ہے)

47 رہا ، 54684 امیدوار امتحان میں فیل ہو ئے جبکہ 1365امیدوار غیر حاضررہے امتحان میں 58023طا لبات ، 66318 طلبہ شامل امتحان ہو ئے جب کہ 105131 ریگو لر امیدوار ،19210 پرائیویٹ امیدوار امتحان میں شامل ہوئے افسر تعلقات عامہ ارسان علی چیمہ کے مطابق نتا ئج بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pkپر ملاحظہ کیئے جا سکتے ہیں طلبہ و طالبات اپنا نتیجہ ایس ایم ایس پر 800296کے ذریعے بھی معلوم کر سکتے ہیں رزلٹ کے حوالے سے کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرو لر امتحان کے فون نمبر 051-5450918, 051-5450917یا نہم برانچ واقع بورڈ کمپلیکس نزد اٹک آئیل ریفا ئنری ، مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے