بلاول بھٹوزرداری کاعابد حسین رند کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

اتوار 20 اگست 2017 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سانگھڑ کے رہنما عابد حسین رند کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم عابد حسین رند، سندہ اسمبلی کے حلقہ 79 سنجھورو پر پارٹی کے ٹکٹ ھولڈر تھے، جبکہ وہ پی پی پی ضلع سانگھڑ کے سابق صدر الطاف حسین رند کے فرزند اور ضلعی کے موجودہ چیئرمین خادم حسین رند کے بھائی تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے مرحوم عابد حسین کی پارٹی اور اپنے علاقے کی عوام کے لیئے کی گئی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ انہہیں ھمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔