سیاسی رشوت ستانی:حکومت نے پارلیمانی راہنماﺅں کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے مختص تمام فنڈز یک مشت جاری کردیئے
میاں محمد ندیم پیر 21 اگست 2017 13:14
(جاری ہے)
اسی طرح اب تک خصوصی وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی کوئی فنڈز جاری نہیں کیے گئے جن کے لیے تقریباً 35 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی تھی۔
پلاننگ کمیشن کے مطابق 11 اگست 2017 تک ترقیاتی منصوبوں کے لیے کل 53.6 ارب روپے جاری کیے گئے، جو موجودہ مالی سال کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے مختص فنڈز کا صرف 5.36 فیصد حصہ ہے۔ان 53.6 ارب روپے میں سے 30 ارب روپے کی ادائیگی ان کمیونٹی ڈویلپمنٹ اسکیموں کے لیے کی گئی جن کی تجویز اراکین قومی اسمبلی نے کی تھی۔واضح رہے کہ پورے مالی سال کے دوران اجراءکے لیے مختص فنڈز کا پہلی سہ ماہی میں ہی ایک ساتھ جاری کردیا جانا خاصا غیر معمولی ہے۔پرائم منسٹرز گلوبل ایس ڈی جی اچیومنٹس‘ نامی پروگرام میں پارلیمانی لیڈران کی تجویز کردہ وہ کمیونٹی ڈویلپمٹ اسکیمز شامل ہیں جن کا مقصد سڑکوں، نکاسی آپ اور پانی کی فراہمی کے منصوبوں سے عوام کے معیارزندگی کو بہتر بنانا ہے۔مذکورہ پروگرام کے علاوہ 53.6 ارب روپے میں سے 14.4 ارب روپے وفاقی حکومت کے مالی کنٹرول میں آنے والے تین خصوصی علاقوں آزاد جموں و کشمیر،، گلگت بلتستان اور قبائلی علاقوں کے لیے جاری کیے گئے۔ واضح رہے کہ ان علاقوں کے لیے مختص فنڈز کی کل مالیت 70.5 ارب روپے ہے۔اسی طرح ایک سیاسی اسکیم وزیراعظم یوتھ اور ہنرمند‘ پروگرام کے لیے مختص 20 ارب روپے میں سے اب تک 3.2 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ان تینوں شعبوں کے لیے جاری ہونے والے فنڈز پی ایس ڈی پی 18-2017 کے تحت جاری ہونے والے کل فنڈز کا بڑا حصہ ہیں۔دوسری جانب ان تین شعبوں کے علاوہ بنیادی ترقیاتی اخراجات صرف 5.08 ارب روپے تک محدود رہے ہیں جو پی ایس ڈی پی کا صرف 0.5 فیصد ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے اہم ترجیح قرار دیئے جانے والے شعبوں جیسے کہ بجلی، ہائی وے اور پانی کے لیے جاری ہونے والے فنڈز کی مالیت نہ ہونے کے برابر ہے، باوجود اس کہ حکومت نے بجٹ میں توانائی کے شعبے کے لیے 62 ارب روہے، قومی شاہراو¿ں کے لیے 326 ارب روپے اور پانی کے لیے 37 ارب روپے مختص کیے تھے۔11 اگست تک ان تینوں شعبوں کے لیے مختص 424 ارب روپے میں سے کوئی فنڈز جاری نہیں کیے گئے جبکہ یہ رفتار وفاقی حکومت کے مقرر کردہ ٹارگٹ سے انتہائی کم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.