ہجویری مضاربہ کے لیے بینک اکاﺅنٹ اسحاق ڈار کے کہنے پر کھولا‘چیک بک اسحاق ڈار کے ملازم نعیم محمود کے حوالے کردی تھی۔نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد کا نیب کو بیان
میاں محمد ندیم پیر 21 اگست 2017 15:45
(جاری ہے)
جبکہ سعید احمد نے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے وقت منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے والے بینک اکاﺅنٹس سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا تاہم ان کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے ہجویری مضاربہ کے لیے بینک اکاﺅنٹ اسحاق ڈار کے کہنے پر کھولا تھا اور بینک اکاﺅنٹ کھولنے کے بعد چیک بک اسحاق ڈار کے ملازم نعیم محمود کے حوالے کردی تھی۔
جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سامنے آیا تھا کہ سعید احمد سعودی عرب میں ملازمت کے دوران مالی بے ضابطگی پر گرفتار ہوئے تھے جبکہ نیشنل بنک کے صدر مقررہونے سے پہلے وہ برطانیہ میں ایک اولڈہوم میں ملازمت کرتے رہے ہیں-مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے نیشنل بینک کے صدر نے اپنے ہی دستخط شدہ بینک اکاﺅنٹ کے اوپننگ فارم کو پہچاننے سے انکار کردیا تھا۔ سعید احمد کے پانچ بنک اکاﺅنٹس کے ذریعے بھاری رقوم کی منتقلی کی گئی اور ان کے ذریعے موسی غنی اور اسحاق ڈار مستفید ہوتے رہے جبکہ ان کے بینک اکاﺅنٹس سے ہجویری گروپ کو رقوم منتقل کی گئیں جہاں سے شریف فیملی کو قرضے دیے گئے اور انہوں نے جو لاکھوں ڈالر بیرون ملک منتقل کیے وہ حدیبیہ پیپرز ملز کے کام آئے۔سعید احمد کے بنک اکاﺅنٹس سے اسحاق ڈار کی کمپنیوں کو 76 لاکھ 20 ہزار ڈالر جبکہ تبسم اسحاق ڈار کو 3 لاکھ 26 ہزار ڈالر کے قرضے فراہم کیے گئے ۔سعید احمد کے بینک اکاﺅنٹس میں کل 1 کروڑ 15 لاکھ 45 ہزار 6 سو 83 ڈالر جمع کرائے گئے جو 98-1997 کے دوران کم ہو کر بیرون ملک منتقل ہونا شروع ہو گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.