خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا عالمی ادارہ خوراک کے مالی تعاون سے بچوں کی غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے منصوبے کا آغاز
منصوبے کے آغاز سے کرم ایجنسی کے نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کی غذائی قلت پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ان کی شرح اموات میں کمی کے علاوہ ماں اور بچوں کی متوازن نشونما میں خصوصی مد د ملے گی ، ڈاکٹر ارشد جاوید
پیر 21 اگست 2017 20:57
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت تین سال تک پانچ سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو متوازن غذائی اجناس اور ادویات فراہم کی جائیں گی ۔
پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے کہا کہ یہ منصوبہ کے ایم یو پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے اور کے ایم یو اس منصوبے کی تکمیل اور اس کے فوائد اور اثرات معاشرے کی عام آباد ی تک پہنچانے نیزاس منصوبے کی شفاف تکمیل کو ہر حال میں یقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ قبل ازیں تقریب سے عالمی ادارہ خوراک کے کنٹری ڈایکٹر کی نمائیندہ سی سیلیا گارزن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے نفاد سے نہ صرف مقامی بچوں اور حاملہ خواتین کو درکار غذا کی دستیابی ممکن ہوگی بلکہ اس کی تکمیل سے صحت مند معاشرے کی تشکیل کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں منصوبے کے انتہائی بہتر نتائج سامنے آئے ہیں جسکو مدنظر رکھتے ہوئے توقع ہے کہ کرم ایجنسی اور دیگر قبائلی علاقوں میں بھی اسکے مفید نتائج اور اثرات سامنے آئیں گے۔ واضح رہے اس منصوبے کا مقصد پانچ سال سے کم عمر بچوں میں غذائی قلت پر قابو پانے کے علاوہ حاملہ خواتین کو متوازن خوارک کے ذریعے بہتر معیار زندگی کی فراہمی اورصحت مند بچوں کی پیدائش اور پرورش کو یقینی بنانا ہے جس سے کرم ایجنسی کی 75ہزار حاملہ خواتین اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.