پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ہے، یہ مشرقی اور مغربی ایشیا کو آپس میں ملانے کا باعث بنے گا ،ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردارہے ،
یہ دوسری مسلح افواج کیساتھ مل کرسی پیک کیلئے ناقابل تسخیر سکیورٹی فراہم کریگی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا پی اے ایف کے زیرِ اہتمام’’ پاک چین اقتصادی راہداری‘‘ پر منعقدہ سمپوزیم سے خطاب
پیر 21 اگست 2017 23:00
(جاری ہے)
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس سیمپوزیم میں مہمان خصوصی تھے۔سینیٹرز ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ بیورو کریٹس ،چیمبر آف کامرس کے ممبران ، مختلف اداروں کے نمایاں افراد اور تینوں مسلح افواج کے افسران نے بھی اس میں شرکت کی۔
سینیٹر مشاہد حسین سید، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے اقتصادی راہداری پروفیسر احسن اقبال ، وفاقی وزیر ِ داخلہ اس سمپوزیم میں کلیدی مقررین تھے ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس موقع پر اپنے اختتامی خطاب میں خطے کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ راہداری نہ صرف ہمارے لیے گیم چینجر ہے بلکہ یہ مشرقی اور مغربی ایشیا کو آپس میں ملانے کا باعث بنے گی۔ ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ دوسری مسلح افواج کے ساتھ مل کر اس منصوبے کے لیے ناقابل تسخیر سکیورٹی فراہم کرے گی۔اس سمپوزیم میں حکومتی ، این جی اوز اور مختلف اداروں کے چھ نمایاں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں حسن دائود ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک ، ڈاکٹر ناصر افگن ، ڈائریکٹر ایم بی اے پروگرام ، آئی بی اے کراچی ، ائیر وائس مارشل (ریٹائرڈ) رضی نواب، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر شاہین فائونڈیشن ،ائیر کموڈور عبدالمعید خان ، اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (پلانز) ، سید مظفر عالم ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ، سی اے اے اور عامر ظفر درانی ، سی ای او انہر شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.