ڈاکٹر عمر سیف کل جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ’’وزیر اعلیٰ پنجاب ای روزگار مرکز ‘‘کا افتتاح کریں گے

پیر 21 اگست 2017 23:55

ڈاکٹر عمر سیف کل جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ’’وزیر اعلیٰ پنجاب ..
سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ایڈوائزر وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف آج بروز منگل صبح 10بجے جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ’’وزیر اعلیٰ پنجاب ای روزگار مرکز ‘‘کا افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر وی سی جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر فرحت سلیمی اور چیئرمین پی آئی بی ٹی ڈاکٹر عمر سیف مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یونیورسٹی آف گجرات، جی سی وویمن یونیورسٹی فیصل آباد ، یو ای ٹی ٹیکسلا، کامسیٹ ساہیوال اور یو نیورسٹی آف پنجاب اور جہلم کیمپس اس طرح کے ای روزگار سنٹر قائم کئے جاچکے ہیں جہاں پر تربیتی سیشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ یاد رہے صوبہ پنجاب کی 40مختلف جامعات میں ای روزگار مراکز کے قیام کیلئے 547 ملین روپے رکھے گئے ہیں یہاں سے تربیت حاصل کرنے والے افراد گھر بیٹھے ای روزگار سے 40سی80ہزار روپے تک کما سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :