جماعت اسلامی پروم پنجگور کے رہنماء خدابخش غلام کا 65ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان

منگل 22 اگست 2017 20:11

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) پنجگور جماعت اسلامی پروم پنجگور کے رہنماء خدابخش غلام نے اپنے 65ساتھیوں اور جے یو آئی کے رہنماء میر نیک بخت نے اپنے 50 ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی صالح محمد بلوچ سے الگ الگ ملاقات میں جماعت اسلامی اور جے یو آئی سے استعفی دے کر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پرنیشنل پارٹی کے ضلعی آفیس میں شمولیتی تقریب منعقد ہوا جس میں نیشنل پارٹی پنجگور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری الطاف حسین بلوچ محمد نواز بلوچ نیشنل پارٹی تحصیل پروم کے صدر حاجی شے بخش بلوچ حاجی امان اللہ بلوچ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی صالح محمد بلوچ الطاف حسین بلوچ حاجی شے بخش بلوچ خدابخش غلام بلوچ اور میر نیک بخت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی بلوچستان اور بلوچ قوم سمیت مظلوم اور محکوم اقوام کیلئے مثالی جدوجہد نے نیشنل پارٹی کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں مقبول بنا دیا ہے نیشنل پارٹی کو 2013 میں جب بلوچستان کی حکومت سونپی گئی تو نیشنل پارٹی نے اس مختصر وقت میں ایک مثالی حکومت قائم کرکے ثابت کردیا کہ نیشنل پارٹی کی قیادت میں تمام صلاحیتیں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ اور پارٹیاں نیشنل پارٹی کی کارکردگی پر تنقید کررہے ہیں وہ نیشنل پارٹی کی مقبولیت سے خوفذدہ ہے کیونکہ نیشنل پارٹی نے اپنے مختصر دور میں بلوچستان میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عوام کے دلوں کے اندر جگہ بنا لی ہے نیشنل پارٹی میں سیاسی کارکنوں اور عوام کی شمولیت اس بات کوثابت کرتی ہے کہ نیشنل پارٹی کی پالیسیاں عین عوام کے توقع کے مطابق ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی پر تنقید کرنے والے اپنے سابقہ ادویار پر ضرور نظر رکھ کر تنقید کرے کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو بدآمنی چوری ڈکیتی رہزنی اور لوٹ مار کے سوا کیا دیا ہے 2013 سے قبل پنجگور کی کیا حالت تھی الحمدااللہ اج پنجگور کی حالت انتہائی پر امن اور عوام سکھ کا سانس لے رہی ہیں انہوں نے جو سیاسی یتیم نیشنل پارٹی کے خلاف باتیں کررہے ہیں وہ سب حکومتوں کا حصہ یا بڑے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں مگر انہوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے نیشنل پارٹی نے پنجگور کے امن کو بحال کرکے تعلیم صحت اور دیگر اداروں کو فعال بنا کر پنجگور کے عوام کے جینے کا حق فراہم کیا انہوں نے نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے مفادات کے بجائے عوام کی سیاست کی ہے انہوں نے کہا کہ خدابخش غلام بلوچ اور نیک بخت کی شمولیت نیشنل پارٹی کی اہم کامیابی ہے جس سے پنجگور کی سیاست میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔

متعلقہ عنوان :