بلین ٹری منصوبہ شروع کیا تو ان لوگوں نے بڑا مذاق اڑایا جو ترقی کو اشتہارات کی حد تک سمجھتے ہیں،عمران خان
یہی سرکاری ملازمین ہیں یہی افسران ہیں جنہوں نے عالمی سطح کا منصوبے میں کامیابی حاصل کی،پرویز خٹک کو کہتا ہوں کہ محمکہ جنگلات والوں کو ترقیاں دیں،ہماری حکومتوں کی ترجیحات آنے والی نسلیں کبھی نہیں رہیں بلکہ اگلا الیکشن ہوتا ہے،ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں کہ ہم نے ماحولیات کا تحفظ کرنا ہے،کندیاں چیچہ وطنی اور چھانگا مانگا کے جنگلات ختم ہو گئے، گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر ساتواں ہے،اگر آج ہم نے کچھ نہ کیا تو پچاس سال بعد پاکستان میں قحط پڑیں گے،ماحولیات کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام کرنے کی ضرورت ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کا تقریب سے خطاب
منگل 22 اگست 2017 21:16
(جاری ہے)
یہی سرکاری ملازمین ہیں یہی افسران ہیں جنہوں نے عالمی سطح کا منصوبے میں کامیابی حاصل کی۔
پرویز خٹک کو کہتا ہوں کہ محمکہ جنگلات والوں کو ترقیاں دیں۔عمران خان نے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ اگلی دنیا کے لیے ایسے رہو کہ اگلے دن مر جانا ہے اور دنیا کے لیے ایسے رہو کہ ہزار سال زندہ رہنا ہے۔ہماری حکومتوں کی ترجیحات آنے والی نسلیں کبھی نہیں رہیں بلکہ اگلا الیکشن ہوتا ہے۔ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں کہ ہم نے ماحولیات کا تحفظ کرنا ہے۔کندیاں چیچہ وطنی اور چھانگا مانگا کے جنگلات ختم ہو گئے۔گزشتہ ادوار میں پختونخوا میں دو سو ارب روپے کی لکڑی کاٹی گئی۔ٹمبر مافیا نے سیاستدانوں سے مل کر پیسہ بنانے کے لیے قوم کا مستقبل تباہ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر ساتواں ہے۔اگر آج ہم نے کچھ نہ کیا تو پچاس سال بعد پاکستان میں قحط پڑیں گے۔ماحولیات کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔بلین ٹری منصوبہ شروع کیا تو ان لوگوں نے بڑا مذاق اڑایا جو ترقی کو اشتہارات کی حد تک سمجھتے ہیں۔ صوبہ خیبرپختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرتھا۔دیگر مسائل کی وجہ سے پیسہ کم تھا اسکے باجود پرویز خٹک نے اچھا کام کیا۔جس دن حکومت کو عوام کا تعاون مل جاتا ہے تو ہر ٹارگٹ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔گزشتہ ہفتے پختونخوا میں اتنی خوبصورت جگہیں دیکھی ہیں۔پانچ چھ سڑکیں بنانی ہیں اسکے بعد لوگ سوئٹزرلینڈ کو بھول جائیں گے۔ہمارے حکمرانوں کو معلوم ہی نہیں کہ پاکستان کتنا خوبصورت ملک ہے کیونکہ وہ چھٹیاں لندن میں گزارتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے نئے مقامات بنارہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام اور حکومت ایک ہو جائے تو ٹرمپ یا امریکا کچھ نہیں کر سکتے۔یہ خوف نہیں ہونا چائیے کہ امریکا پیسہ نہیں دے تو کیسے معاملات چلیں گےمزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.