کراچی میں بارش سے 11 افراد کے جاں بحق ہو نے پر انتخاب سوری کا اظہار افسوس

ہلاکتیں چھتیںگرنے ، کرنٹ لگنے سے ہوئی،حکومت مستقبل میں جا مع منصوبہ بندی پیش کرے

منگل 22 اگست 2017 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کراچی میں حالیہ مون سون با رشوں کے با عث چھتیں گرنے اور کر نٹ لگنے کی وجہ سی11افراد کے جاں بحق ہو نے اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت مناسب منصوبہ بندی او راحتیاطی تدابیر سے با رشوں کی وجہ سے ہو نے والے حادثات کو کم کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ہر سال کی طرح اس سال بھی حکام کی عدم دلچسپی رہی جس کی وجہ شہریوں کو کا فی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، کئی جگہوں پر شدید ٹریفک جام توکئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب اور کئی علاقوں میںگھنٹوں گھنٹوں بجلی غائب تھی۔انھوں نے مز ید کہا کہ حالیہ بارش کی جہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پا نی گھروں، دفاتراور اسپتالوںمیں داخل ہو گیااورلو گ اپنی مدد آپ کے تحت پا نی نکالنے پو مجبو ر تھے۔انتخاب سوری نے کہا کہ حکومت متا ثرین کیلئے فوری بحالی کے اقدامات کریںاور مستقبل میں جا مع منصوبہ بندی پیش کریں تاکہ قیمتی جانوں کو ضائع ہو نے سے بچا یا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :