سکولوں اور مدرسوں میں کاربونیٹڈ، کولا اور انرجی ڈرنکس پابندی عمل درآمد جاری

لاہور میں 79 سکولوں ، 14 مدارس کی چیکنگ ، 68 سکولوں، 12 مدارس کو کولڈ ڈرنکس کی عدم دستیابی پر شاباش جامعہ اشرفیہ کیفے ٹیریا کومثالی صفائی پر 10 ہزار کا انعام،لاہور کے 13 سکولوں، 2 مدرسوں کو وارننگ نوٹس جاری ْ ملتان میں 37، راولپنڈی میں 39، فیصل آباد میں 49، گوجرانوالہ میں 29 سکول کینٹینوں کی چیکنگ ملاوٹ شدہ مرچ، مصالحے تیار کرنے پر توکل سپائس فیکٹری سیل، 77کلو ناقص مرچ مصالحے برآمد

منگل 22 اگست 2017 22:06

سکولوں اور مدرسوں میں کاربونیٹڈ، کولا اور انرجی ڈرنکس پابندی عمل درآمد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) سکولوں اور مدرسوں میں کاربونیٹڈ، کولا اور انرجی ڈرنکس پابندی عمل درآمد جاری ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مختلف شہروں میں کینٹینوں کی چیکنگ کی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں لاہور میں 79 سکولوں اور 14 مدارس کی چیکنگ کی گئی۔ 68 سکولوں، 12 مدارس میں کولڈ ڈرنکس عدم دستیاب پائی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جامعہ اشرفیہ کو کولڈ ڈرنکس کی عدم موجودگی اور مثالی صفائی پر 10 ہزار کا انعام دیا گیا۔ کولڈ درنکس کی موجودگی پر لاہور میں 13 سکولوں، 2 مدرسوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ علاوہ ازیں ملتان میں 37، راولپنڈی میں 39، فیصل آباد میں 49، گوجرانوالہ میں 29 سکول کینٹینوں کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

ملتان میں 7، راولپنڈی میں 9، فیصل آباد میں 12، گوجرانوالہ میں 6 مدارس کینٹینوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔

ذیادہ تر کینٹینوں میں ڈرنکس عدم دستیاب پائی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وارننگ نوٹس کے بعد ڈرنکس فروخت کرنے والوں کو سیل کر دیا جائے گا۔پابندی کے حوالے سے سکول، مدارس انتظامیہ اور والدین سمیت سول سوسائٹی کا تعاون قابل ستائش ہے۔ دوسری طرف ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ مرچ، مصالحے تیار کرنے پر توکل سپائس فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔

کھوکھر کالونی، رنگ روڈ کے علاقے میں کاروائی کی گئی اور موقع سے 3500 کلو مرچیں، 3 ہزار کلو مصالحے، 1200 کلو چوکر و دیگر ملاوٹی مال برآمد کر لیا گیا۔ بھاری مقدار میں مرچوں میں ملایا جانے والا ٹیکسٹائیل کلر بھی برآمد ہوا۔ فیکٹری کو سیل کر کے تمام مال اور مشینری ضبط کر لی گئی۔ مالک موقع سے فرار ہو گیا تاہم اس کے خلاف ایف آئی درج کروا دی گئی اور تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :