ڈیرہ بگٹی ،بارودی سرنگ کا دھما کہ ،ایک شخص جاں بحق ،چارزخمی ہوگئے

بدھ 23 اگست 2017 17:21

کوئٹہ/ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے میں بارودی سرنگ کا دھما کہ ایک شخص جاں بحق چارزخمی ہوگئے ،لیویز ذرائع کے مطابق بدھ کو ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے مرو میں ٹریکٹر سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے واقع کے بعدلیویز اور سیکورٹی فورسزتفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :