سجاد علی نے منایا سالگرہ کا لائیو جشن‘

مداحوں نے سجاد علی کو کامیابی کی دعائیں ‘گانوں کی فرمائش بھی کرتے رہے

جمعہ 25 اگست 2017 13:04

سجاد علی نے منایا سالگرہ کا لائیو جشن‘
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اگست2017ء)نامور پاکستانی گلوکار سجاد علی نے 24 اگست کو اپنی 51 ویں سالگرہ شاندار انداز سے منائی، اس موقع پر پہلی مرتبہ انہوں نے مداحوں کے ساتھ فیس بک پر لائیو سیشن بھی رکھا۔

(جاری ہے)

گلوکار اپنے فیس بک کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے لائیو آئے جہاں انہوں نے کافی دیر مداحوں سے بات کی، ان کے سوالات کا جواب دیا اور سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر مداحوں نے سجاد علی کو مزید کامیابی کی دعائیں دیں اور ان سے گانوں کی فرمائش بھی کرتے رہے۔سجاد علی نے اپنی لائیو ویڈیو میں یہ اعلان بھی کیا کہ وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے مداحوں کو میوزک، شاعری اور گانوں کی کمپوزیشن سکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں