پاکستان اور بھارت دل کی بیماریو ں کے باعث سب سے زیادہ اموات والے 5ممالک میں شامل ہوگئے

جمعہ 25 اگست 2017 16:46

پاکستان اور بھارت دل کی بیماریو ں کے باعث سب سے زیادہ اموات والے 5ممالک ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اگست2017ء) پاکستان اور بھارت دل کی بیماریوں کے باعث سب سے زیادہ اموات والے 5ممالک میں شامل ہوگئے ۔ایک مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک لاکھ 38ہزار اموات کے ساتھ پاکستان اور بھارت ان 5ممالک انڈونیشیا،کانگو اور چین کے ساتھ شامل ہیں جہاں 2015میں عالمی سطح پر دل کی بیماریوں کے باعث73فیصد اموات ہوئیں۔

(جاری ہے)

دیگر چار ممالک میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے 1.18ملین انڈونیشیا میں ،8لاکھ پانچ ہزار کانگو میں ایک لاکھ 19ہزار 100بھارت ،72ہزار 600چین اور 18ہزار 900 پاکستان میں ہوئی ہیں۔دل کی بیماری بیکٹریا کے انفیکشن کی وجہ سے دال کے والوز خراب ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ سب سے زیادہ اموات کیمتوقع شرح 10فیصد سے زائد ایک لاکھ بھارت ،وسطی افریقی جمہوریہ ،مائیکرونیشیا،فجی،کریباتی ،لیسوتھو،جزائر مارشل،پاکستان ،پاپوا نیوگنی،جزائر سلیمان اور وانوتولینڈ میں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :