Live Updates

لندن جانے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں،بھرپور انتخابی مہم چلاؤں گی، مریم نواز

ماڈل ٹاؤن میں این اے 120سے متعلق اجلاس،گھرگھرجاکرالیکشن مہم کیلئے لوگوں سے ملوں گی،کارکن اپنے مسائل لکھ کردیں حل کیے جائیں گے۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 27 اگست 2017 13:08

لندن جانے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں،بھرپور انتخابی مہم چلاؤں گی، مریم ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2017ء ) : مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ لندن جانے کاابھی کوئی ارادہ نہیں، گھرگھرجا کربھرپور الیکشن مہم چلاؤں گی، کارکن اپنے مسائل لکھ کردیں حل کیے جائیں گے۔ وہ آج مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں این اے 120میں انتخابی مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹرپرویز رشید، وفاقی وزیر پرویز ملک، خواجہ احمد حسان، مجتبیٰ شجاع الرحمن، شائستہ پرویز ملک اور صوبائی وزیر بلال یاسین سمیت پی پی 139کے بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ این اے 120کیلئے گھرگھرجا کرمہم چلائی جائے گی۔ حلقے کے کارکن اپنے مسائل لکھ کردیں حل کیے جائیں گے۔انہوں نے واضح کیاکہ لندن جانے کاابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔این اے 120کی خودالیکشن مہم چلاؤں گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :