ورلڈ الیون کو دورہ پاکستان میں قذافی اسٹیڈیم بھرا ہوا ملے گا،سابق کر کٹرز
ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے نہ صرف ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی بلکہ آئی سی سی کے ایونٹس اور اجلاس بھی ہوں گے،تینوں میچوں کے دوران قذافی ا سٹیڈیم کو تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھیں گے، امیدہے کہ سیریز کامیاب ہوگی اور اس سے دیگر غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا حوصلہ ملے گی سابق ملکی کر کٹر معین خان ،شاہد آفریدی،رمیز راجہ اور وقار یونس کا ردعمل
اتوار 27 اگست 2017 13:50
(جاری ہے)
ماضی کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سیریز کے انعقاد سے نہ صرف ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ سیریز بحال ہوگی بلکہ آئی سی سی کے ایونٹس اور اجلاس بھی ہوں گے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاکہ یہ پاکستان کرکٹ کیلئے بڑی کامیابی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے آمادہ کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے اور ہم سب کو مثبت قدم اٹھانے پر انٹرنیشنل کرکٹرز، پی سی بی اور آئی سی سی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم تینوں میچوں کے دوران قذافی ا سٹیڈیم کو تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھیں گے۔ سابق کپتان و سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی ہے اور قومی کھلاڑیوں کا حق بنتا تھا کہ وہ ملکی شائقین کرکٹ کے سامنے بھی پرفارم کریں۔انہوں نے کہا کہ امیدہے کہ سیریز کامیاب ہوگی اور اس سے دیگر غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا حوصلہ ملے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.