کراچی میں طوفانی بارش ،تیزہوائوںکے باعث بجلی کی فراہمی کا نظام چند علاقوں میں کچھ تعطل کے بعد معمول کے مطابق رہا،کے الیکٹرک
جمعرات 31 اگست 2017 20:50
(جاری ہے)
علاوہ ازیں کے الیکٹرک کی ٹیمیں صورتحال کی بدستور نگرانی کررہی ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسٹینڈ بائی پر موجود ہیں۔
شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث گلستان جوہر، ناظم آباد ، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کرا چی اور اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں میں کچھ فیڈرز متاثر ہوئے جنہیں جلد بحال کردیا گیا ۔مجموعی طور پر 80فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 40فیڈرزکو علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظت کے تحت بند کیا گیا تھا تاہم ،بارش رکتے ہی متاثرہ فیڈر میں بیشتر کو 3گھنٹے کے محدود وقت میں بحال کردیا گیا ۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق ،’’ کے الیکٹرک کے کسٹمر کال سینٹر کا عملہ اور ریپڈ رسپانس ٹیمیں 24گھنٹے کام میں مصروف عمل رہیں جبکہ پاور یوٹیلٹی نے 8119 ایس ایم ایس پلیٹ فارم اورکے الیکٹرک کے فیس بک اور ٹوئٹر پیجز کے ذریعے بھی صارفین کی شکایات رجسٹر کیں۔طوفانی بارشوں کے دوران بجلی کی فراہمی کے نظام مستحکم رہا جوکے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے بجلی کی فراہمی کے نظام اور آپریشنز میں کی جانے والی مسلسل سرمایہ کاری اور اپ گریڈیشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔‘‘پاور یوٹیلٹی ہر ممکن معاونت کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ،محکمہ موسمیات اور شہری انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔کے الیکٹرک نے عوام کوتیز ہوائوں اور بارش کے دوران ٹوٹے ہوئے تاروں، کھمبوں اور بجلی کے ٹرانسفارمر سے دور رہنے کی ہدایت کی جبکہ شہریوں کو کنڈوں کے ذریعے غیرقانونی طریقے سے بجلی کے حصول سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.