عراق : تلعفر اور مضافات کو داعش سے آزاد کرانے کا ایک اور اعلان
پورا صوبہ نینویٰ عراقی فورسز کے کنٹرول میں آ گیا: وزیراعظم حیدر العبادی
جمعہ 1 ستمبر 2017 15:31
(جاری ہے)
العیاضیہ میں تلعفر شہر سے راہ فرار اختیار کر کے آنے والے داعش کے جنگجوؤں نے پناہ لے رکھی تھی۔
اتحادی طیاروں نے ان کے ٹھکانوں پر سوموار کو تباہ کن بمباری کی تھی اور اس کے بعد عراقی فورسز نے العیاضیہ میں بھی داعش کے جنگجوؤں کو شکست دے دی ہے۔داعش نے اس شہر پر 2014ئ سے قبضہ کررکھا تھا۔ عراقی سکیورٹی فورسز نے 20 اگست کو تلعفر پر دوبارہ کنٹرول کے لیے کارروائی شروع کی تھی۔انھیں امریکا کی قیادت میں اتحاد کی فضائی مدد حاصل رہی ہے اور اتحادی طیارے اس شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے رہے ہیں جس سے زمینی فورسز کو تیز رفتاری سے پیش قدمی میں مدد ملی ہے۔اس سے پہلے عراقی فورسز نے جولائی میں داعش کے مضبوط گڑھ موصل شہر پرکئی ماہ کی لڑائی کے بعد دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔اب تلعفر شہر پر قبضے کے بعد داعش کی رہی سہی قوت بھی دم توڑ گئی ہے۔یہ موصل سے ستر کلومیٹر مغرب میں شام کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ پر واقع ہے۔اب داعش کا عراق میں بغداد سے تین سو کلومیٹر شمال میں واقع قصبے حوائجہ پر قبضہ باقی رہ گیا ہے اور توقع ہے کہ عراقی فورسز اب اس قصبے میں داعش کے خلاف کارروائی شروع کریں گی۔عراقی فورسز نے گذشتہ مہینوں کے دوران میں داعش کے زیر قبضہ بہت سے علاقے واپس لے لیے ہیں۔تاہم سخت گیر جنگجو مغربی صوبے الانبار میں ا بھی تک موجود ہیں اور ان کا شام کی سرحد کے ساتھ واقع بیشتر علاقوں پر کنٹرول ہے۔ وہ وہیں سے شام میں اپنے زیر قبضہ علاقوں کی جانب جاتے آتے رہتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.