یوم دفاع کی تقریب، آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

بدھ 6 ستمبر 2017 23:29

یوم دفاع کی تقریب، آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادر گار شہداء پر پھول چڑھائے ،ْفوجی دستوں نے سلامی پیش کی ۔یوم دفاع کے سلسلے میں مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہداء پر پھول چڑھائے سلامی پیش کی ۔تقریب میں شریک شرکاء نے کھڑے ہو کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ملی نغموں اور قومی ترانوں کے ذریعے پاک وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کرنے والے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت کی مذمت کی گئی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی گئی۔تقریب کے دوران پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور فوج کے خصوصی بینڈ نے مختلف ملی نغموں کی دھنیں بھی بجائیںجبکہ فوجی دستوں نے شہداء کو سلامی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :