وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا وزیراعظم کا پاک فضائیہ کے دنیا کی جدید ترین ائیر فورسز میں اعلی ترین مقام حاصل کرنے پر اظہار اطمینان، ملکی فضائوں کا دفاع کرنے والے جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا وزیراعظم نے ایلیٹ نمبر 9 ملٹی رول سکواڈرن ایف 16 طیارے کے تربیتی مشن میںحصہ بھی لیا
ہفتہ 9 ستمبر 2017 22:15
(جاری ہے)
فلائنگ مشن سے واپسی پر بیس پر سکوارڈن کے فضائی اور زمینی عملے سے ملاقات کی ۔
انہوں نے پاک فضائیہ کے دنیا کی جدید ترین ائیر فورسز میں اعلی ترین مقام حاصل کرنے پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ملکی فضائوں کا دفاع کرنے والے جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا اور پاکستان ائیر فورس کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔قبل ازیں وزیر اعظم کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کے ساتھ ساتھ دیگر خدمات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ اے سی ای ایک مثالی ادارہ ہے جوجدید ترین سہولتوں اور انفراسٹرکچر سے لیس ہے۔ پی اے ایف جوانوں کو تربیت دینے کے علاوہ اس ادارے میں دوست ممالک کی ایئر فورسز کے جنگی عملے کو تربیت دی جائیگی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان کی پہلی کثیر الملکی فضائی مشقیں رواں سال اکتوبر میں ہونگی، ان مشقوں میں 19ملکوں کی فضائی افواج حصہ لیں گی۔ وزیر اعظم کو قدرتی آفات سے نٹمنے ، امدادی سرگرمیوں اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں پاک فضائیہ کی خدمات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو قومی تعمیر میں پی اے ایف کے تعاون کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔پاکستان ائیر فورس نے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ملک بھر میں بے شمار پیشہ وارانہ ادارے قائم کئے ہیں۔ تعلیم کے شعبہ میں بھی پی اے ایف کی کارکردگی نمایاں ہے،جہاں ملک کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے مختلف شہروں میں ائیر یونیورسٹی کے کیمپسز اور فضائیہ میڈیکل کالجز قائم کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ پی اے ایف نے خصوصی تعلیم کیلئے سکول بھی قائم کئے ہیں تاکہ انہیں معاشرہ کا کارآمد ارکان بنایا جاسکے۔ وزیراعظم نے ایوی ایشن سٹی پراجیکٹ میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی جو ایوی ایشن کے شعبہ میں جدت لانے کی غرض سے کامرہ میں قائم کیا گیا ہے،یہ سٹی زیادہ تر تحقیق اور ترقی پر توجہ دے گی۔ وزیر اعظم نے ملک کی فضائی حدود کے دفاع میں پاکستان ایئر فورس کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے دشتگردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں بھی اس کے کردار کی تعریف کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.