کچلاک ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ،2 خواتین زخمی ہوگئیں

اتوار 10 ستمبر 2017 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) کچلاک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک 2 خواتین زخمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کچلاک کے قریب نامعلوم افراد نے اچانک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 3 افراد ہلاک جبکہ 2 خواتین زخمی ہوگئی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی او رپورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔