خواجہ آصف کے بیان پر میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں ، جب ہمارے اپنے ایسے بیانات دیں تو ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت ہے ،حکومت پاکستان اوروزارت خارجہ ایک ایسے ایشو جس پر پاکستان کی تضحیک ہو رہی ہے پر جواب نہ دے تو بطور وزیرداخلہ میری یہ ذمہ داری ہے کہ میں اس کا جواب دوں،سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 10 ستمبر 2017 22:20

خواجہ آصف کے بیان پر میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں ، جب ہمارے اپنے ایسے بیانات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے بیان پر میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں ، جب ہمارے اپنے ایسے بیانات دیں تو ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت ہے ،حکومت پاکستان اوروزارت خارجہ ایک ایسے ایشو جس پر پاکستان کی تضحیک ہو رہی ہے پرجواب نہ دے تو بطور وزیرداخلہ میری یہ ذمہ داری ہے کہ میں اس کا جواب دوں۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں چوہدری نثار نے کہا کہ وزارت خارجہ کیلئے نہ میں نے نوازشریف سے کبھی ڈیمانڈ کی اور نہ میں کبھی اس کا امیدوار تھا ، امریکہ ،ہندوستان ، افغانستان ، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کے خلاف میں نے کبھی بیانات نہیں دیے لیکن ان کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ،حکومت پاکستان اوروزارت خارجہ ایک ایسے ایشو پہ جس پر پاکستان کی تضحیک ہو رہی ہے جواب نہ دے تو بطور وزیرداخلہ میری یہ ذمہ داری ہے کہ میں اس کا جواب دوں۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف کے اپنے گھر کو درست کرنے والے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ مجھے اس بیان سے شدید اختلاف ہے ،میں اس پر بہت کچھ کہہ سکتا ہوں ، جب ہمارے اپنے ایسے بیانات دیں تو ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت ہے ۔