روزنفٹ رواں سال ریکارڈ 40 ملین ٹن خام تیل چین کو بر آمد کرے گی

پیر 11 ستمبر 2017 12:05

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) روس کی سب سے بڑی تیل کمپنی روزنفٹ رواں سال 40 ملین ٹن خام تیل چین کو بر آمد کرے گی۔

(جاری ہے)

روزنفٹ کے سربراہ ایگور سچین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا اس سے قبل اندازہ تھا کہ وہ چین کو اس سال 31 ملین ٹن کروڈ آئل برآمد کرسکیں گے تاہم اب ایک امکان کے مطابق روسی تیل کمپنی سے 2017 کے آخر تک ریکارڈ 40 ملین ٹن خام تیل چین جائے گا۔

متعلقہ عنوان :