دہشت گردی کے خلاف دنیا بھر کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا ،سن وی ڈونگ

پیر 11 ستمبر 2017 16:11

دہشت گردی کے خلاف دنیا بھر کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دنیا بر کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے سوات میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوںنے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں دوست ہی نہیں بلکہ سٹریجٹک پارٹنر بھی ہے اس لیے چین پاکستان کو زیادہ اہمیت دیتا ہے انہوںنے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے سن وی ڈونگ نے کہا کہ سوات میں افواجے پاکستان نے دہشت گردی ختم کرکے مثالی امن قائم کیا جسے دیکھ کر مُسرت ہوئی انہوںنے مزید کہا کہ چین نے اگلے سال سے سوات کے پانچ نوجوان کو سکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا چینی سفیر نے کہا کہ چائنہ نے روینگیا مسلمانوں کے مسئلے کو پُر امن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی ہے

متعلقہ عنوان :