سی پیک خود مختاراور ترقی یافتہ پاکستان کی جانب اہم سنگ میل ہے‘رضا علی گیلانی
تاریخی منصوبے کی کامیابی تارکین وطن کو بھی پاکستان واپسی پر مجبور کرے گی‘وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و علوم پاکستان اورمحکمہ ہائر ایجوکیشن کے اشتراک سے تین روزہ سی پیک انٹرنیشنل کانفرنس کاآغاز
پیر 11 ستمبر 2017 18:09
(جاری ہے)
تین روزہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں قائم مقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرتقی زاہد بٹ ، وائس چانسلر بینظیر شہید یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ، نائب صدر نینجنگ یونیورسٹی چائنہ پروفیسر ڈاکٹر ذو کن باؤ، ڈی جی پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد سرویہ، ڈین و چیرپرسن شعبہ تاریخ و علوم پاکستان پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاولہ، ڈائریکٹر شعبہ تاریخ نینجنگ یونیورسٹی چائنہ پرفیسر ڈاکٹر یو وینجی کے علاوہ طلباء و اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ حکومت چین کے معترف ہیں کہ انہوں نے سی پیک کی راہ میں رکاوٹوں کی پرواہ نہیں کی اور پاکستان کی ترقی کے اس منصوبے کیلئے عالمی طاقتوں سے جھگڑا مول لیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب صوبہ کے اعلی تعلیمی اداروں کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ رضا علی گیلانی نے کہا کہ محکمہ اعلی تعلیم وزیراعلی کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کر رہا ہے۔ تقریب سے خطاب میں قائم مقام وی سی پروفیسر ڈاکٹرتقی زاہد بٹ نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے پہلے سی پیک انٹٹیگریٹڈسینٹر کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں چین،برطانیہ ، آسٹریلیا، پولینڈاور پاکستان سے سکالرز حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے سی پیک کے حوالے سے اٹھنے والے شکوک و شبہات اور سوالات کا جواب ملے گا۔وائس چانسلر بینظیر شہید یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کانفرنس میں سی پیک کے فوائدپرتفصیلی بریفنگ دی۔ نائب صدر نینجنگ یونیورسٹی چائنہ پروفیسر ڈاکٹر ذو کن باؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین اور پاکستان کی جامعات میں اشتراک کوبڑھا رہے ہیں جس سے طلباء و اساتذہ کے ایکسچینج پروگرام میں مدد ملے گی۔مزید قومی خبریں
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.