ورلڈ الیون کی پاکستان آمد، سوشل میڈیا پر بھی پرتپاک استقبال
شائقین کر کٹ کے علاوہ سابق کپتانوں وسیم اکرم،رمیز راجہ،محمد حفیظ،وقار یونس سمیت متعدد کر کٹرز کی جانب سے پیغامات
پیر 11 ستمبر 2017 20:54
(جاری ہے)
اس موقع پر مختلف ٹرینڈز بھی سماجی روابط کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر کی زینت بنے رہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر وسیم اکرم کا اس تاریخی موقع پر کہنا تھا کہ وہ قوم کے دل لاہور کی جانب رواں ہیں جہاں قوم کے پسندیدہ ترین کھیل کے دوسرے جنم کے سب ہی منتظر ہیں۔
ماضی کے کرکٹر اور مشہور کمنٹیٹر و تجزیہ کار رمیز راجا کا ورلڈ الیون کی آمد پر کہنا تھا کہ کرکٹ ہوا میں تحلیل ہے اسے محسوس کیا جاسکتا ہے۔پاکستان کو پکارتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا قوم میدانوں میں واپس لوٹنے اور شور مچانے کے لیے تیار ہے۔فاسٹ بولر، پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ لاہور کی جانب رواں دواں ہوں، 8 سال پہلے سلسلہ جہاں ٹوٹا تھا وہیں سے جوڑوں گا، میرے ساتھ آئیں اور تاریخ رقم کریں۔بین الاقوامی کھلاڑیوں کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ ہمیں آپ کی میزبانی پر بے حد خوشی ہے، مجھے یقین ہے آپ کو پاکستان کی مہمان نوازی پسند آئے گی۔جنید خان نے کرکٹ اسٹارز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے خالی میدانوں کے دوبارہ بحال ہونے کی امید ظاہر کی۔وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بھی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بحالی کے لیے تیار ہوجائے۔اظہر محمود نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کرکٹ کی وطن واپسی پر کھلاڑیوں اور حکام کا شکریہ ادا کیا۔کرکٹر عمر اکمل کے ٹوئٹر اکانٹ سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر انتہائی پرجوش ہیں اور نہ صرف وہ بلکہ اس تاریخی موقع پر ہر کوئی پرجوش ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا دفاع کرنے سامنے آگئے
-
شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.