ضلع ناظم سوات سے بدتمیزی کے بعد ضلع کونسل کے ارکان نے محکمہ صحت کے اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے درخواست دے دی

پیر ستمبر 21:15

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء) محکمہ صحت سوات کے اہلکار کی ضلع ناظم سوات سے بدتمیزی کے بعد ضلع کونسل کے ارکان نے اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے پولیس کو درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ضلع ناظم نے محکمہ صحت کے پی ای او سردار عالم کو کسی کام کی غرض سے فون کیا جس پر اہلکار نے ضلع ناظم سے بد تمیزی کی اور اُن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،جس پر ضلع کونسل کے ارکان مشتعل ہوگئے اور پولیس اور محکمہ صحت کے افسران سے اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :