سجا ول، تیزرفتاروین کی ٹکرمیں موٹرسائیکل سوار رجب چاکی سومرواور عثمان بابو چاکی زخمی ہوگئے

پیر 11 ستمبر 2017 21:18

سجا ول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) سجاول میں پبلک پارک پر تیزرفتاروین کی ٹکرمیں موٹرسائیکل سوار رجب چاکی سومرواور عثمان بابو چاکی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیاگیاجبکہ رجب چاکی کو تشویشناک حالت میں فوری طورپر کراچی علاج کے لئے روانہ کیاگیاہے پولیس نے وین کو اپنی تحویل میں لے لیاہے ،جبکہ گذشتہ رات مرزو لغاری میں نوجوان صدام بوبک نے زھریلی زرعی دواپی کر خودکشی کی کوشش کی جسے فوری طوراسپتال لاکر طبی امداد دی گئی ،علاوہ ازیں گذشتہ روز سجاول ضلع کے ساحلی علاقے شاہبندر کے گوٹھ قادرڈنوشاہ میں ماچھکی نہرسے دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی جن کی شناخت عبدالغفاراور عبدالجبارولد عبدالغفور میمن کے طورہوئی ،لاشوں کو قریبی اسپتال میں موت کی تصدیق کے بعد ورثاء کے حوالے کیاگیا،ورثاء کا کہناتھاکہ دونوں بھائی کھیلتے ہوئے نہرمیں ڈوب گئے جن کی لاشیں ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد برآمدکی گئیں ،بچوں کی تدفین آبائی قبرستان میں کی گئی ہے۔

#

متعلقہ عنوان :