سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی ،سانحہ 12مئی میں ملوث ملوث سیاسی جماعت کے 2ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد
منگل 12 ستمبر 2017 20:11
(جاری ہے)
جن کے قبضے سے ذیل اسلحہ ، ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے ۔ گرفتار ملزمان میں لطیف اللہ عرف لطیف بھائی عرف برمی ولد محمد زکریا ، محمد خالد عرف چنگیزی ولد محمد رفیق شامل ہیں ۔ ملزم خالد 12 مئی کے واقع میں ملوث رہا تھا ۔
اس واردات میں اس نے ریلی پر اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ گاڑیوں اور دکانوں کو بھی آگ لگائی ، جس میں کافی لوگ ہلاک و زخمی ہو گئے تھے ۔ ملزم لطیف اللہ کراچی کے تھانہ جات میں متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ، جس سے تفتیش جاری ہے ۔ دیگر ملزمان میں اسد علی جسکانی ولد محمد ابراہیم جسکانی شامل ہیں ، جس نے 2012 میں اپنے نو کر روشن کو ستار بچانی پٹرول پر اپنے ساتھیوں گل محمد عرف گلو کے ساتھ فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا ، جس کا مقدمہ ٹنڈو والہ یار کے تھانے میں درج ہے ۔ ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں عاشق آل پوٹہ ، شیر علی پٹھان ، صادق چانڈیو کے ساتھ مل کر رادھن کو سیدی نوسانی روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ، جس کا مقدمہ بھی تھانہ اے ٹنڈو والہ یار میں درج ہے ۔ اس کے علاوہ اندرون سندھ تھانہ ٹنڈو والہ یار ، حیدر آباد شہر ، ٹنڈو جام ، رادھن ، ضلع دادو کے تھانوں میں لڑائی ، جھگڑا ، ہڑتال ، جلاؤ گھیراؤ ، اغواء ، بھتہ خوری ، قتل ، اقدام قتل کے مختلف مقدمات میں اشتہاری تھا ۔ ملزمان کے قبضے سے 3 ضرب پستول 30 بور ، 20 گولیاں بمعہ میگزین برآمد ہوئے ہیں ۔ ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی میں بھی مختلف مقدمات درج ہیں ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔مزید قومی خبریں
-
ٹیکس نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے فیصلے کیخلاف مقدمے پر سماعت ملتوی
-
سینٹ …آئین صرف ججز کی نہیں بلکہ عوامی نمائندوں کی عزت کے حوالے سے بھی بات کرتا ہے، فیصل سبزواری
-
عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں‘وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب حکومت کا قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر فیس نہ لینے کا فیصلہ
-
صوابی پولیس کی کاروائی ، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
-
اسکول جانے والی بچیوں کو تنگ کرنے والا اوباش لڑکا گرفتار
-
پرویزالٰہی کے کیس میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے ،غیرقانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے عون چودھری کی ملاقات، سیاسی امور پرتبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا
-
موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا، بجلی اور گیس کے بل بھی وزراء اپنی جیب سے دیتے ہیں، کسی غیر ملکی کو پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون انصاف ..
-
توانائی کی مناسب قیمت پر بلاتعطل فراہمی حکومت کی ترجیح، موسمیاتی تبدیلیوں کوروکنے کے لیے بھی کام کرنا ہے، وفاقی وزیرِ پٹرولیم مصدق ملک
-
گزشتہ سال ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ، خسارے میں بھی کمی آئی ہے، اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.