دنیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق مایوسی پیدا ہوئی ، جمی کارٹر
سیاست میں پیسے سے قوم ’جمہوریت کے بجائے مخصوص لوگوں کی حکومت‘ کی جانب دھکیل دی جائے گی، سابق صدر
بدھ 13 ستمبر 2017 22:41
(جاری ہے)
خیال رہے کہ 92 سالہ کارٹر نے ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے سربراہ کو دی گئی دھمکیوں کی نشاندہی نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو شمالی کوریا کے سربراہ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہیے اور پٴْرامن معاہدے پر بات چیت کرنی چاہیے جس طرح 1953 میں کوریا کی جنگ کا اختتام ہوا تھا۔
جمی کارٹر کا کہنا تھا کہ ’اگر میں فوری طور پر خود نہ جاسکا تو میں اپنے اعلیٰ افسر کو یونگ یانگ بھیجوں گا‘، انہوں نے نشاندہی کی کہ وہ 3 مرتبہ جاچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو اس بات کی ضمانت چاہیے کہ امریکا یا اس کو کوئی بھی اتحادی اس پر حملے میں پہل نہیں کرے گا، خاص طور پر جنوبی کوریا۔سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’جب تک ہم ان سے بات اور ان کے ساتھ انسانوں جیسا سلوک نہیں کرلیتے، جو وہ ہیں، تو میں نہیں سمجھتا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی پیش رفت ممکن ہے‘۔اس کے علاوہ جمی کارکٹر نے موجودہ امریکی صدر کے اس خیال کو مسترد کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی نا اٴْمید ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ’فلسطینیوں کو انصاف‘ مل سکے گا۔اس موقع پر سابق امریکی صدر نے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کو لچک نہ دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی اسرائیلی وزیراعظم کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اتحادی قرار دیا جیسا کہ وہ ’دو ریاستی حل کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے‘۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.